۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ آیین جشن هفته وحدت در مسجد شافعی اهل سنت کرمانشاه

حوزہ / صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مصطفی علما نے کہا: عالم اسلام کا اتحاد عالمی استکبار کو کبھی بھی برداشت نہیں اس لئے وہ ہمیشہ اس میں اختلافات ایجاد کرنے کے درپے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مصطفی علما نے گزشتہ شب کرمانشاہ کی شافعی مسجد میں علماء اہلسنت، صوبائی حکام اور لوگوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اتحاد و وحدت کو برقرار رکھنا سب کے لیے لازم اور ضروری ہے اور اس پر قرآن کریم نے بھی تاکیدکی ہے۔

صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے ہفتہ وحدت کی آمد اور پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ہم سب اس پیغمبر گرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ہیں جو خُلقِ عظیم کے مالک تھے۔

انہوں نے کہا: ہمیں خدا کا شکرگزار ہونا چاہیے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم اخلاق و کردار نے سب کو ایک دوسرے کے گرد جمع کر دیا تاکہ ہمیں بندگی اور انسانیت کا دین سکھایا جائے۔ ہم سب مسلمان ہیں اور اسلام ہم سب کا دین ہے۔ روزِ حشر تک ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم تلے جمع ہیں۔

آیت اللہ علما نے کہا: رسول خدا (ص) پر نازل ہونے والی کتاب تمام ادیان کی محافظ اور دیگر الہی انبیاء کی بھی کتاب ہے کیونکہ قرآن کریم رہتی دنیا تک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زندہ جاوید معجزہ ہے۔

کرمانشاہ کے امام جمعہ نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق اور طرز عمل امت اسلامیہ کے لئے اتحاد و وحدت کا مرکز ہے۔

انہوں نے آخر میں ملکی حکام کو عوام کی خدمت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: حکام کو چاہئے کہ جس قدر ان سے ممکن ہو سکے وہ عوام کی خدمت کریں کیونکہ عوام کی خدمت کا جذبہ انقلابِ اسلامی کی پہچان ہے۔

عالم اسلام کا اتحاد عالمی استکبار کو ہضم نہیں ہوتا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .